نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبی کے سلسلہ میں جلوس سے خطاب کررہے ہوئے خلیفہ منظور اعوان سلطانی ۔محمدشاھنواز خانزادہ سلطانی۔محمدخالد۔راجپوت۔عارف۔سلطانی۔زاھد سلطانی ۔حینف بلوچ سلطانی ۔غلام محمد بروہی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ھمارے ایمان کا مرکز ومحور ھیولادت باسعادت کی خوشی منانا ایک بہت بڑی نعمت ہے آپ ۖ کے خلقِ حسنہ سے کائنات میں ایک عظیم انقلاب برپا ہوااور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ھمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ۖ نے تاریکیوں کے دور میں توحید ورسالت کی شمعیں جلا کر انسانیت کو ان کے مالک ِحقیقی کی پہچان کروائی نبی کریم ۖ انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیںانھوں نے مزیدکہا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا ھمارے لئے باعثِ فخر و مسرت ہے جس سے ایمان کو تازگی اور روح کو تسکین ملتی ہے آپ سے عشق محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے آج کے دن یہ عہد کریں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو ہر لمحہ اپنائیں کیونکہ آپ کی تشریف آوری سے بھٹکی ہوئی انسانیت کو فلاح کا راستہ ملا میلاد النبی کے جلوس ،محافل کے انعقاد سے دلوں کو سکون اور روحوں کو سرور حاصل ہوگا ریلی کے آخرمیں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) جماعت الصالحین پاکستان کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبی
