
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد پولیس کا روپوش ، اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کی دوران سنیپ چیکینگ کارروائی ملزم محمد وقاص آرائیں کو گرفتاری کرلیا گیا ملزم ضلع سانگھڑ تھانہ ٹنڈو آدم کے مقدمہ نمبر 104/2022 دفعہ 498f کے تحت پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جسکو قانونی کارروائی کے بعد ضلع سانگھڑ تھانہ ٹنڈو آدم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب تھانہ جام ڈاتار پولیس دوران سنیپ گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم امام بخش شر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف سندھ آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاتھانہ دوڑ پولیس کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک منصور رند کے حوالے کردیا گیا موٹر سائیکل تھانہ دوڑ کے حدود مویشی منڈی سے چوری ہوئی تھی تھانہ کڈھر پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں دوران گشت ملزم حبدار جمالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ملزم تھانہ کڈھر پولیس کو کرائم نمبر 69/2025 دفعہ 394 پی پی سی میں مطلوب تھادوسری کاروائی میں ملزم علی مراد مگسی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد رپیٹر اور کارتوس برآمد کی گئی ملزم تھانہ کڈھر پولیس کو کرائم نمبر 65/2025 دفعہ 148,149,324,337H2,506/2 پی پی سی میں مطلوب تھاتھانہ قاضی احمد پولیس کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عبد الرزاق جوکھیو کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر اے ایس پی UT سید حیدر علی نے ٹریفک پولیس کا جائزہ لیاعید الضحی کے موقعے پر ضلع بھر میں بھڑتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر اے ایس پی سید حیدر علی نے ٹریفک انچارج اور ہیڈ محرر ٹریفک کے ہمراہ شھر کا دورہ کیا ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک کا جائزہ لیا گیا اور ٹریفک کے روانگی کو برقرار رکھنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔اے ایس پی سید حیدر علی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے، اور شہر میں ٹریفک نظام کو مؤثر، محفوظ اور روان رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کے وہ ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں مزید کہا کے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ٹریفک نظام کو منظم طریقے سے چلائیں‘ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں شہید بینظیر آباد پولیس نے الائیڈ بینک سے چوری کرنے والے ملزم کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایئرپورٹ اور 15 مدد گار نوابشاھ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں الائیڈ بینک سے چوری کرکے فرار ہونے والے ملزم کو 48 گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بیس پر کاروائی کرکے ملزم جاوید عرف فقیر لیلگر کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ دو عدد موبائیل فونز ، مختلف ممالک کی کرنسی اور دو عدد اے ٹی ایم کارڈ برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2025 دفعہ 324,353,506/2,224,225,147,148,149,337Li PPCکے تحت مقدمہ درج کردیا گیااور ملزم کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع مین سنگین مقدمات درج ہیں جن میں ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب تھا
