نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر قتل کیس میں بڑی کامیابی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر پولیس نے کامیاب اور ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے چانڈیو برادری اور مری برادری کے درمیان جاری تنازعے میں قتل ہونے والے سلیمان چانڈیو کے مقدمے میں نامزد اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان خیرو مری اور جھنڈو مری کا بیٹا گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل مقتول کے ورثاء اور چانڈیو برادری نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دھرنا دیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ورثاء کو یقین دہانی کروائی تھی کہ 29 ستمبر تک ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے ایک دن قبل ہی کارروائی کرتے ہوئے وعدے کی تکمیل کر دی اور اپنی بھرپور کارکردگی کی شاندار مثال قائم کی۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث عناصر کو بھی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ اس کارروائی سے نہ صرف ورثاء کو انصاف کی امید ملی ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے کچھ روز قبل ہونے والی ڈکیتی میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مورخہ 14 ستمبر 2025 کو سپر میڈیکل اسٹور کے مالک سہیل شیخ سے تین موٹرسائیکل سوار مصلح ملزمان نے ڈکیتی کی تھے۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور تکنیکی ڈیٹا کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اس واردات میں سہولت کار ملزم گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 25 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم سے سی ڈی آرز اور لوکیشنز کی روشنی میں پولیس نے متعدد مشکوک افراد پر چھاپے مارے اور مزید رقم کی برآمدگی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ دورانِ انٹروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ایک میڈیکل ایجنسی سے ڈکیتی کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔ گرفتار ملزم کے مطابق اس کے گروہ میں شامل دیگر افراد میں آشان عرف شانی جتوئی.عباس چانڈیو. مشتاق لاکھیر اور دیگر شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تکنیکی بنیادوں پر چھاپے مار رہی ہیں۔ یہ گروہ ضلع شہید بینظیر آباد میں مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمان کے رشتہ داروں کو بھی حراست میں لیا ہے تاکہ مزید تفتیش آگے بڑھائی جاسکے۔ یاد رہے کے گرفتار ملزم ماضی میں ضلع کی میڈیکل ایجنسیوں میں ملازمت کرچکا ہے۔شہید بینظیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروش اور نشہ آور مواد استعمال کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد اکثر شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہتے ہیں، جن میں چوری اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ ان کی جانب سے کیے جانے والے ایسے اقدامات نہ صرف معاشرتی بگاڑ کا باعث بنتے ہیں بلکہ شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف کی فضا بھی پیدا کرتے ہیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کارروائیوں کا یہ سلسلہ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ ایسے تمام عناصر جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں یا سہولت کار بن کر جرائم کو فروغ دیتے ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔شہید بینظیر آباد پولیس کا کباڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، چوری شدہ سامان خریدنے والے گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کباڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد کباڑیوں کو گرفتار کیا گیا جو چوری شدہ سامان خریدنے اور چھپانے میں ملوث تھے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا مشکوک اور چوری کا سامان بھی برآمد کیا، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد چوری کرکے قیمتی سامان کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار تھے۔ اس اہم پولیس کارروائی سے عوام کو بڑی حد تک ریلیف ملا ہے اور شہریوں نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر شکریہ اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جو جرائم کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں۔ مزید ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے اور اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ ضلع کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر قتل کیس میں
