نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔تھانہ بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم فرمان بلوچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ باندی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیاں منشیات اور اسلحہ برآمد۔پہلی کارروائی میں منشیات فروش ملزم سجاد ڈاہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی اور اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری کارروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم رحیم بخش ڈاہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 پیکٹ زیڈ 21 گٹکا سوپاری برآمد کی گئی ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم پسند مری کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول برآمد کر کے اس کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ پبجو پولیس نے دو مختلف کارروائیاں دو ملزمان گرفتار منشیات اور اسلحہ برآمدپہلی کارروائی میں ملزم رمضان عرف موٹر ڈاہری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3485 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2025 بجرم 9(i)3C/SCNSA ایکٹ درج کیا گیا۔ ملزم رمضان مقدمہ نمبر 40/2025 بجرم 3/4 PEHO میں بھی مطلوب تھا۔دوسری کارروائی میں ملزم دودو ڈاہری کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین اور 3 گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 41/2025 بجرم 23-A SAA 2013 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے تمام کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور واضح کیا کے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ شہید بینظیر آباد پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث دو ملزمان گرفتار مورو کے علاقے سے دو ملزمان ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے کی رقم لوٹ کر کرولا کار نمبر AWN-967 پر سوار ہو کر نوابشاہ کی طرف فرار ہوئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی نوابشاہ پولیس نے فوری طور پر بائی پاس پر ناکہ بندی کی اور نشاندہی شدہ گاڑی کو روک کر دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔گرفتار ملزمان کی شناخت دیدار علی ولد علی گل گوپانگ سکنہ خیرپور میرس اور غلام بشیر ولد قادو بخش گوپانگ سکنہ خیرپور میرس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے دو دیگر ساتھی مجاہد گوپانگ سکنہ خیرپور اور سلطان گوپانگ سکنہ خیرپور واردات میں شامل ہیں اور واردات کے بعد لوٹی گئی رقم کے ساتھ شاہپور جھانیا میں اتر گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔گرفتار ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مورو پولیس کے حوالے کر دیا گیاشہید بینظیر آباد پولیس جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے احکامات
