BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقادمیٹنگ میں اے ایس پی سید حیدر علی اور ضلع شہید بینظیر آباد کے تمام ایس ڈی پی اوز، اے ایس پی صاحب ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر سمیت تمام ایس ایچ اوز، نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز صاحبان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جس میں بہتر کاکردگی کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کیش رقم کے انعامات سے نوازا گیا۔بھترین کارکردگی کرنے والے افسران میں اے ایس پی سید حیدر علی ، ڈی ایس پی سٹی شہزاد رشید سومرو ایس ایچ او اے سیکشن وحید بھٹو ، انچارج سی آئی اے ،انچارج ڈی آئی بی نعیم اکبر سھتو، اے ایس آئی راجا لاکھو اور انچارچ IT بشیر احمد ڈاہری شامل ہیں۔جب کہ ناقص کارکردگی کرنے والے افسران و ہیڈ محرران کو وارننگ دیتے ہوئے بہتر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں جرائم پر زیرو ٹالرنس تمام ایس ایچ اوز جائے وقوعہ پر ایس ایچ او خود جائیگا اور کمپلننٹ کے ساتھ ملاقات کرکے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو تصویر بھیجیگا اور جلد جرائم کو ٹریس کرکے ریکوری کے جائے۔ضلع بھر میں منشیات اور عادی مجرمان کے خلاف ٹاسک فورس ٹیم کے ساتھ تمام ایس ایچ اوز سخت کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے اور محرم الحرام سے پہلے پہلے تمام منشیات کے اڈے بند کروا کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔اسکے علاوہ دورانِ میٹنگ محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ مجالس و جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیامحرم الحرام کے دوران تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز سمیت ہیڈ محرر کے موبائل نمبرز پبلک کیئے جائیں، اور تمام شہریوں کی ہر کال کا فوری طور رسپانس دیا جائے منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز سے 24 گھنٹے موثر رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت محرم الحرام کے دوران CCTV کے ذریعے سیف سٹی پروجیکٹ سے مانیٹرنگ اور اہم شاہراؤں پر اضافی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔تمام ایس ایچ اوز روزآنہ کی بنیاد پر آن روڈ رہینگے اور ڈپلائیمنٹ چیک کریں گے۔

Exit mobile version