BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ضلع شہید بینظیر آباد آمد بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیرآباد کے عوام کے سیلابی ریلے کے آنے پر مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات پر انتظامیہ کو طلب کرلیا بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ حکومت میں محکمہ صحت کی وزیر عذرا فضل پیچوہو بھی موجودبی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی سمیت محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور صحت کے اداروں کے منتظمین کی جانب سے بریفنگ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع کی نو یونین کونسلوں کے 95 گاؤں میں رہنے والے 80 ہزار کے لگ بھگ افراد کا سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع میں 64 ہزار جانور سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں جن کے انخلاء کا عمل جاری ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ ضلع میں سیلاب سے قاضی احمد اور سکرنڈ کے علاقے تھٹ، سعید کانڈو، پھلیل، کھڑ، گہرام مری، بہاول شاہ، محراب پور، ماڑی اور موریا لاکھو متاثر ہوسکتے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ قاضی احمد اور سکرنڈ میں 59 ریلیف کیمپ فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ 11 میڈیکل کیمپس بھی متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ امدادی کاموں کے لئے لائف جیکٹس، کشتیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، ڈی واٹرنگ پمپس اور وینٹی لیٹر کا انتظام کرلیا گیا ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیس اور انتظامی اداروں سمیت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام کو میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یہ وقت ایک قوم بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، پانچ سال کے مختصر عرصے میں ہم تیسرے بڑے سیلاب کا سامنا کرنے جارہے ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری امید کرتی ہوں کہ موجودہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مزید بہتر اقدامات کرے گی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے، بروقت مدد کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کیا جائے

Exit mobile version