نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ہائیڈرو واپڈا حیسکو نوابشاہ ڈویژن کے زیراہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی منوآباد آفس سے شروع ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل چیئرمین انور چانڈیو، جنرل سیکریٹری اصغر خاصیلی، حبدار علی شاہ اور مقبول گپچانی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے شرکاء بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ریلی کا اختتام ہوا۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت منافع کما کر دینے والی تقسیم کار کمپنیوں کو نجی مالکان کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین نے دن رات محنت کرکے ان کمپنیوں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارے بنایا ہے، اس کے باوجود نجکاری کے نام پر انہیں بیچا جا رہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 17 ستمبر کو مرکزی چیئرمین عبدالطیف نظامانی کی کال پر اسلام آباد ڈی چوک پر ملک بھر سے واپڈا ملازمین جمع ہو کر دھرنا دیں گے، اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وفاقی حکومت واپڈا کی نجکاری کے فیصلے کو واپس نہیں لے لیتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ملازمین اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے احتجاجی ریلی میں سینکڑوں ملازمین شریک ہوئے جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ہائیڈرو واپڈا حیسکو نوابشاہ ڈویژن کے زیراہتمام واپڈا کی نجکاری
