
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈویژن میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لینے کے لیے پولیو فکس پوائنٹ زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر سنٹر نواب شاہ، گورنمنٹ ڈسپنسری حیات کاکیپوتہ، ایدہی چوک اور سانگھڑ بس اسٹاپ پر قائم پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کا رکارڈ چیک کیا کمشنر نے زچہ و بچہ ہیلتھ کیئر سنٹر کے دورے کے موقع پر ای پی آئی سنٹر بند ہونے،کولڈ چین کا نظام بہتر نہ ہونے، ایدہی چوک اور بس اسٹاپ ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیو ٹیموں کے لئے ٹینٹ کا بندوست نہ ہونے اور لیڈیز پولیس کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ای پی آئی سنٹرز کو فعال بنایا جائے جبکہ ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کے لئے ٹینٹ کا بندوست کیا جائے کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیروز ہیں انکی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے اس لئے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں تاکہ مقرر کردہ ٹارگیٹ کو حاصل کرکے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈبلیو ایچ او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر کورائی، اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
