BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے آج اچانک گورنمنٹ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے آج اچانک گورنمنٹ پرائمری اسکول گھنڈتڑ، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اور بیسک ہیلتھ یونٹ پلس کرم خان جمالی کا دورہ کرکے اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور بیسک ہیلتھ یونٹ میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر نے بیسک ہیلتھ یونٹ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیسک ہیلتھ یونٹ کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ بیسک ہیلتھ یونٹ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے جبکہ آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گھنڈتڑ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا کام مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایجوکیشن ورکس کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کی زیر تعمیر بلڈنگ کا کام فوری طور پر شروع کرایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کمشنر نے دونوں اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بھتر بنایا جائے بعد ازاں کمشنر ندیم احمد ابڑو نے گوٹھ کرم خان جمالی میں محکمہ اطلاعات کے افسر شیر محمد جمالی سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی۔

Exit mobile version