
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج آفیس میں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس پرویز احمد چانڈیو کے احکامات کی ڑوشنی میں رینج آفس میں پولیس ویلفئیر چیک ڈسٹری بیوشن سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو۔ ڈی ایس پی کمپلینٹ ایس بی اے رینج عزیزاللّٰه موریو نے رینج کے تینوں اضلاع کے (90) اہلکاروں میں 65,19,870 کے چیک تقسیم کیے۔ فوری ریلیف کے (9) کیسز میں 4,50,000 روپے کہ چیک تقسیم کیے گئے ریٹائرمنٹ گرانٹ کے (28) کیسز میں 1,244,870 کہ چیک تقسیم کیے گئے۔شادی گرانٹ / گفٹ (53) کیسز میں 4,825,000 کہ چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ایس بی اے رینج آفس کے اکاونٹنٹ محمد بخش رند بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج پرویز احمد چانڈیو نے رینج بھر ایس ایس پیز کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کیے–موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع کے تمام اہم چوراہوں، روٹس داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے لئے پولیس موبائلز اور فائٹرز پیڑولنگ کو مذید تیز اور موثر بنائیں ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج پرویز احمد چانڈیو نے مزید ہدایات دی کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے تھانہ جات کی سطح پر نہ صرف سیکیورٹی بلکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ اور سیکیورٹی کے مجموعی امور کو مزید ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔شر پسند و سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کےلئے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
