
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کا دورہ ھندو برادری کے مذھبی تہوار دیوالی میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی سانگھڑ بھی موجود تھے۔تقریب میں ہندو برادری کے معزز اراکین، شہریوں اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی پی SBA رینج فیصل بشیر میمن نے ہندو برادری کو دیوالی کی خوشیوں پر مبارکباد دی اس موقع پر ڈی آئ جی فیصل بشیر میمن نےھندو برادری کے معززین کے ساتھ دیوالی کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کے سندھ پولیس ہر مذہب، عقیدے اور ثقافت کے احترام پر یقین رکھتی ہے ایسے تہوار ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔
