نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا رینج آفس میں اردلی روم کا انعقاد اور عام پبلک سے ملاقات ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے رینج آفس میں اردلی روم منعقد کیا۔ اس موقع پر رینج بھر کے پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے مسائل پیش کیے جنہیں غور سے سنا گیا۔ ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے اور واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود محکمے کی اولین ترجیح ہے۔اردلی روم کے بعد ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے عام شہریوں سے بھی ملاقات کی، جہاں عوام نے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہو
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا رینج
