BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ))ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرصدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ))ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرصدارت سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی جاری ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں والدین کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک آگاہی سیشن آج ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر خواتین میں بچہ دانی کا ایک خطرناک کینسر ہے، جس سے بچاؤ کا واحد حل ایچ پی وی ویکسین لگوانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اگر والدین کو ویکسین کے حوالے سے کوئی خدشہ ہے تو وہ اپنے فیملی ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور پھر اپنی بچیوں کو لازمی ویکسین لگوائیں کیونکہ یہ ویکسین بالکل محفوظ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ویکسین کے فوائد سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں، آگاہی سیشن منعقد کرنے کا مقصد والدین کو ویکسین کے فوائد اور سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے بتایا کہ ضلع میں 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ضلع کی 51 ہزار بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے اور تاحال کوئی منفی کیس سامنے نہیں آیا اس موقع پر والدین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیکنیکل ٹیموں سے ویکسین کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے جن پر نورین کینسر اسپتال کی ڈاکٹر سردار خاتون، پروفیسر ڈاکٹر مجاہد علی چانڈیو، گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر راشدہ گھمرو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری نے والدین کے سوالات کے تفصیلی جواب دیے اور ویکسین کے فوائد کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اقبال احمد تنیو، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز شہناز لاکو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو سمیت مختلف اسکولوں کے انچارجز اور والدین نے شرکت کی۔

Exit mobile version