BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کا آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی کا آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام منعقدہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر کا دورہ شہید بینظیرآباد ڈویژن کے 2488 امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں،پرو وائس چانسلر آئی بی اے و ٹیسٹ سنٹر انچارج ڈاکٹر منظور میرانی ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے قائدِ عوام انجینئرنگ یونیورسٹی نوابشاہ کا دورہ کیا، جہاں آئی بی اے سکھر کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے تحت سرکاری و نجی میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لیے جاری انٹری ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی، ریسکیو، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امید ہے میڈیکل کے شعبے میں حصہ لینے والے امیدوار میرٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت کریں گے، کیونکہ طب ایک ایسا مقدس پیشہ ہے جو عبادت سے کم نہیں۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر آئی بی اے سکھر اور ٹیسٹ سینٹر کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر منظور میرانی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی بی اے سکھر کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ قائدِ عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں جاری ہے، جس میں 2 ہزار 488 امیدوار شریک ہیں۔ ان میں 1570 خواتین اور 918 مرد امیدوار شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ کے لیے 166 بلاکس قائم کیے گئے ہیں، یہ ٹیسٹ 3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ ٹیسٹ پیپر انتہائی محفوظ طریقے سے سخت سیکیورٹی میں سینٹر پر پہنچایا گیا، اور میڈیا کے سامنے بیگز سے نکالا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ سو فیصد میرٹ پر لیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوابشاہ اقبال احمد تنیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Exit mobile version