نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرصدارت ضلع میں ڈینگی، ملیریا مچھر مار اسپرے، کتا مار مہم اور صفائی کے حوالے سے مختلف میونسپل، ٹاؤن اور یونین کونسل چیئرمینوں کا اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے تمام میونسپل، ٹاؤن اور یوسی چیئرمینز پر زور دیا کہ صوبائی وزیر صحت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز کرائیں جبکہ کتا مار مہم کو بھی یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ میونسپل اور ٹاؤن انتظامیہ شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھر مار اسپرے مہم کے سلسلے میں یوسی، ٹاؤن اور میونسپل انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں تاکہ مچھر مار اسپرے کو مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن قاضی محمد رشید بھٹی، ڈپٹی میئر چوہدری مبشر آرائیں، ٹاؤن چیئرمین محمد حیات کاکیپوٹو، سید عاطف زیدی سمیت مختلف یوسی اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عبدالرزاق شیخ نے شرکت کی اور مچھر مار اسپرے مہم، کتا مار مہم اور صفائی کے حوالے سے تیار کیے گئے پلان پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی کو بھی کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس لئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز اور میڈیکل سینٹرز کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کریں انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران عطائی ڈاکٹروں کے کلینک، لیبارٹریز اور میڈیکل سینٹرز کو سیل کیا جائے اور ان کا تمام سامان ضبط کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے صحت کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ ضلع میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے رجسٹرڈ میڈیکل سینٹرز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام میڈیکل اسٹورز اور بلڈ سینٹرز کا دورہ کر کے ادویات کے معیار، معیاد اور کوالٹی کی جانچ کرے، جبکہ غیر معیاری یا مِدی خارج ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ضلع میں ایڈز کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے فوکل پرسن ڈاکٹر مقصود سومرو نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے محکمہ صحت کے تعاون سے ضلع میں عطائی ڈاکٹروں، لیبارٹریز اور میڈیکل سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 10 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں جبکہ 134 عطائی کلینکس سیل کیے گئے ہیں، جن میں نواب شاہ میں 77، دوڑ میں 36، سکرنڈ میں 3 اور قاضی احمد میں 18 کلینک شامل ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایم سی ایچ پروفیسر ڈاکٹر اکبر سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ابرار علی شاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر یار علی جمالي، ڈی ایس پی عبدالحمید جلبانی، فوکل پرسن ایچ آئی وی/ایڈز ڈاکٹر ریاض شاہ، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈاکٹر غلام قادر راجپوت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیرصدارت
