BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی چیف کمرشل مینجر (پیسنجر) ناصر نزیر کا ٹرینوں پر اچانک

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی چیف کمرشل مینجر (پیسنجر) ناصر نزیر کا ٹرینوں پر اچانک چھاپہ، 1518 مسافروں کو جرمانے، سہولیات کا جائزہ لیاپاکستان ریلویز کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی چیف کمرشل مینجر (پیسنجر) ناصر نزیر نے پچھلے 5 دنوں سے ڈپٹی سی سی ایم پی کا چارج سنبھالتے ہی 20 سے 24 اکتوبر تک مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے۔ اچانک چھاپوں کے دوران 1518 مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف 5 روزہ خصوصی مہم کے نتیجے میں مجموعی طور پر کرایہ اور جرمانہ کی مد میں21 لاکھ 26 ہزار 140 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جو کہ وصولی کے بعد قومی خزانے میں جمع کروا دیے گئے۔ڈپٹی چیف کمرشل مینجر پیسنجر نے اس موقع پر کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ پاکستان ریلویز کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی چیف کمرشل مینجر پسنجر نے اس موقع پر ٹرینوں میں صفائی ستھرائی، ڈائننگ کارز کے معیار، کھانے پینے کی اشیاء کے معیار، پنکھوں اور لائٹس کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی چیف کمرشل مینجر پسنجر ناصر نزیر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ اور چیف کمرشل مینجر کی خصوصی ہدایات پر کی گئیں تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ریلوے کے مالی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا

Exit mobile version