BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ایس ایس پی آفس شہید بینظیر آباد کا دورہ ایس ایس پی آفس آمد پر معزز مہمان کو چاک و چوبند پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔ بعدازاں ایس ایس پی شبیر احمد سہٹھار نے ڈی آئی جی پی SBA رینج فیصل بشیر میمن کو میٹنگ ہال میں ضلع کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، پولیس کارکردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے اقدامات پر ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔ اس موقع پر تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، انچارج آر آئ بی آصف نواز ملک ، آفس سپریڈنٹنٹ منیر بھٹو ۔عاشر آرائیں ریڈر تنظیم حسین وگن اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھےڈی آئی جی پی فیصل بشیر میمن نے جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف حالیہ کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی شبیر احمد سہٹھار اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رہے گا۔مزید براں، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس اور آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی اور دوستانہ رویے سے پیش آئیں۔ منشیات، گٹکا اور ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور "تلاش ایپلیکیشن” سے بھرپور مدد لی جائے۔ مہران ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر گشت اور پکٹنگ مزید سخت کی جائےانہوں نے واضح کیا کہ سود خوروں، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور تاخیر یا لاپرواہی برتنے والے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version