
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بےنظیرآباد فیصل بشیر میمن کا ضلع نوشہروفیروز کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے ضلع نوشہروفیروز کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی شہید بےنظیرآباد کی آمد پر ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسونے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دیگر سینئر پولیس آفسران بھی موجود تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے DIGP شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کو سلامی پیش کی۔ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے ایس ایس پی آفس کے میٹنگ ہال میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی اور ایک اھم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایس ایس پی نوشہروفیرز میر روحل کھوسو نےڈی آئ جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کو بریفنگ دی اجلاس میں ضلع کے امن و امان، پولیس کارکردگی اور جرائم کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئ جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا اسنیپ چیکنک کے عمل کو مزید بڑھایا جاۓ روپوش اور اشتہاری افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاۓ ایف آئ آر داخل کرتے اس کے اندراج اور شفافیت کو آسان اور مستحکم بنایا جاۓ خاص طور پر منشیات گٹکا ماوا کی خریدوفروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھی جاۓ اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاۓبعد ازاں،ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس شہید بےنظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن ، ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کے ہمراہ چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا۔ وہاں تعینات فول پروف سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اس کو مزید سخت کرنے کے لیے متعلقہ آفسران کو ہدایات دیں۔
