BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کا ہر طرح سے تحفظ کر رہی ہے۔ ہم نہروں سمیت ہر معاملے پر عملی طور پر متحرک ہیں۔ 18 اپریل کو حیدرآباد میں تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ضیاء الحسن لنجار نے پیپلز سیکرٹریٹ نواب شاہ میں پارٹی عہدیداروں سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہو گا، پیپلز پارٹی ہر عملی میدان میں بالخصوص سندھ کے حقوق کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دانشمندانہ سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ملک میں سیاسی استحکام ہے اور انشاء اللہ سندھ کے احتجاج اور تحفظات کی وجہ سے نہر کا مسئلہ جلد ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد سالم زرداری، میر محمد سیال، سید علی حیدر شاہ، میئر قاضی محمد راشد بھٹی، راشد چانڈیو، عبدالنبی جمالی، خان بہادر بھٹی، عبدالرسول بروہی، سید عاطف زیدی، محمد حیات کاکیپوٹو، اختر رند، اسد زرداری، معراج عباس، ظفر منیر، ظفر اقبال اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

Exit mobile version