
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)پولیس مقابلہ، ڈکیتی میں ملوث گینگ کا لیڈر زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد تھانہ قاضی احمد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد زخمی ڈاکو کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو علی اصغر تھانہ دوڑ ،باندی، بالو جاقبا اے سیکشن، بی سیکش ماور ایئرپورٹ کے حدود میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور وہ اس گینگ کا لیڈر بھی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم کا موجود کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے Crime No 16/2021 u/s 3/4 PEHO Ps Balo Ja Quba Crime No 13/2023 399،324،353، 402 PPC Ps Balo Ja Quba Crime No 24/2023 u/s 24 S.A.A Balo Ja Quba Crime No 16/2024 u/s 324,353,398,399,402 PPC Ps P.K.C Crime No 20/2024 u/s 324,353,398,399,402 PPC Ps Mari Jalbani Crime no 28/2024 u/s 399,402,324,353 PPC Ps Balo Ja Quba Crime no 53/2024 u/s 324،353،398،399،402 PPC Ps DaulatPur Crime No 102/2024 u/s 392 PPC Ps Kazi Ahmed Crime no 109/2024 u/s 392 PPC Ps Kazi Ahmed Crime 117/2024 u/s 324,353,398,399,402 PPC Ps Sakrand Crime No 183/2024 u/s 23A S.A.A Sakrand Crime No 280/2025 u/s 324 , 353, 398 ,399 ,401 ppc Ps Kazi Ahmed Crime No 281/2025 u/s 24 SAA ACT Ps Kazi Ahmed* دوسرا پولیس مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ پولیس روز مرحلہ کے بنیاد پر گشت پر مامور تھا کہ دورانِ گشت اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ مشتبہ افراد زیرو پوائنٹ لنک روڈ پر جرم کے ارادے سے موجود ہیں۔پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ کیا، نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عجب گل چانڈیو کے نام سے ہوئی، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت نوابشاہ سٹی اور دیگر علاقوں میں متعدد ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی ہدایات پر پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں چھاپے شروع کر دیے ہیں۔ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے جرائم کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے لیا جارہا ہے۔
