BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریو موری میں 6 افراد

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)نواب شاہ تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریو موری میں 6 افراد کے قتل کیس میں بھنگوار برادری کو ملوث کرنے کی مبینہ سازش کی جا رہی ہے۔ یہ الزام رجسٹرار ویٹنری یونیورسٹی نواب شاہ محمد خان بھنگوار نے اپنے ویڈیو بیان میں عائد کیا۔محمد خان بھنگوار کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے مجھے اور میرے بھائیوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور گھریلو یا دفتری امور کے دوران ہمیں ٹریک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنگوار برادری کی خواتین کو بھی ہمارے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ہمیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ "6 افراد کے قتل کی آڑ میں میری اور میرے بھائیوں کی کردار کشی کی جا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی ہے کہ اس قتل سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔محمد خان بھنگوار نے کہا کہ جہالت کے دور کا ذہن رکھنے والے عناصر تعلیم یافتہ افراد کو ناحق اس مقدمے میں ملوث کر رہے ہیں، تاہم انہیں عدلیہ سے انصاف کی مکمل امید ہے۔

Exit mobile version