BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں خشک سالی کی ابھرتی ہوئی صورتحال

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں خشک سالی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈرز کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ایم ایس یار علی جمالی کے علاوہ محکمہ زراعت، ریسکیو1122، صحت، لائیو اسٹاک، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے سنٹر فار ایڈووکیسی ریسرچ ڈیموکریسی سندھ *کارڈ* کے جنرل سیکریٹری کاشف صدیقی نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں خشک سالی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کارڈ کے تعاون سے ضلع سطح پر مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے کسانوں اور ملٹی اسٹیک ہولڈرز کو آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشیں نہ ہونے کی باعث صوبہ سندھ کے 15 اضلاع میں زرعی پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کی وارننگ دی گئی ہے انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ کم پانی لینے والی فصلیں کاشت کریں اور آبپاشی کے جدید زرائع جیسے کہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو اپنائیں اجلاس میں زراعت اور دیگر تجارتی مقاصد سمیت پانی کے استعمال کو منظم کرنے پر بھی روشنی ڈالی گئی اس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاشتکاروں کو خشک سالی کی صورت میں کم پانی والی فصلیں کاشت کرنے کے حوالےسے آگاہی فراہم کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں خشک سالی کے سنگین حالات پیدا ہونے کی صورت میں شہری علاقوں میں پانی کے تجارتی استعمال پر نظر رکھی جائے گی جبکہ پانی کے اس تجارتی استعمال میں بنیادی طور پر گاڑیوں وغیرہ کو دھونے کا پانی شامل ہے تاکہ گھریلو پانی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

Exit mobile version