نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی
اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس آج ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ پولیو ایک مہلک بیماری ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہیں اس لئے والدین ضلع انتظامیہ سان تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سان محفوظ بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ٹارگیٹ کے حصول کے لیے بہتر مائیکرو پلان ترتیب دیں جبکہ گندم کی کٹائی کی سیزن کے پیش نظر دیگر اضلاع سے مزدوری پر آنے والے افراد کے بچوں کو اولیت کی بنیاد پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے اور ٹیموں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جائے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیرآباد میں بھی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک منعقد ہوگی مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 20 ہزار 756 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے 1314 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 1212 گشتی، 23 ٹرانزٹ اور 79 فکس ٹیمیں شامل ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان کی تشکیل، پولیو ٹیموں کی تربیت سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، پاپولیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
