نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے 30 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری۔شہید بینظیر آباد پولیس نے 30 روز کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 230 مقدمات درج کرکے 363 ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے ٹوٹل 80 لاکھ 71 ہزار روپے مالیت کی برآمدگی کی گئی گینگ برسٹ کی تفصیل۔30 روز میں شہید بینظیر آباد پولیس نے 07 گینگ کے 26 ارکان گرفتار کر کے 44 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر لیئے اور ملزمان سے 15 مقدمات ٹریس ہوئے۔ منشیات کے خلاف کارروائیاں۔منشیات کے 88 مقدمات درج کیئے گئے جس میں 85 ملزمان گرفتار کر کے مضر صحت انڈین سپاری 594000 گرام گٹکا مین پڑی برآمد کی گئی، 30330 گرام چرس برآمد کی گئی، 235 لیٹر شراب کی گئی، 229 وسکی پوائنٹس بیئر کی بوتلیں اور 411 کلو گرام بھنگ برآمدچوری اور ڈکیٹی کی گئی 19 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں، جن میں *محمد جاوید مغل، محمد زبیر، سید انیس شاہ، محمد نواز چھٹو، مبین زرداری، عبدالغفار جمالی، عبدالقادر جمالی، حارث کھوسو، واجد سلیمان وگن، محمد یاسین ملک، راشد شاہ، رانا شہزاد، فوٹو خان، نیاز علی کورائی، علی اصغر زرداری، نور محمد خورخانی* شامل ہیں۔سنگین جرائم میں ملوث گرفتار ملزمان۔قتل کے مقدمات میں 4 ملزمان گرفتار کیئے گئے، جب کے اقدام قتل کے مقدمات میں 20 ملزمان گرفتار کیئے گئے، مختلف گاڑیوں کی چوری ڈکیٹی میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کیے گئے اور مال مویشی کی چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں۔غیرقانونی اسلحہ کے 12 مقدمات درج کیے گئے جس میں 12 ملزمان گرفتار کر کے ایک عدد رپیٹر، 11 عدد 30 بور پسٹل اور 5 عدد کارتوس اور 19 گولیاں بمہ میگزین برآمد کرلیں گئیں۔ مجرمان اشتہاری و روپوش 30 روز کے دوران شہید بینظیر آباد پولیس نے کل 10 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے جبکہ کل 216 مفروران گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی
جب کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 950 مختلف گاڑیوں کو چالان کرکے 565700 فائن کلیکٹ کی گئی۔اسکے علاوہ تھانہ دولت پور کی حدود شاہپور جہانیاں میں کریانہ کے دکان سے 16 لاکھ روپے ڈکیٹی کی گئی تھی، جسکے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیٹی میں ملوث دورانِ پولیس مقابلے میں 4 مرکزی ملزمان گرفتار کیے گئے جس میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ڈکیٹی کی گئی رقم بھی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئی دوسری جانب تھانہ دوڑ کی حدود میں کُچھ روز قبل سولر پلانٹ سے 30 سولر پلیٹس چوری کی گئیں تھی جسکے بعد پولیس نے کارروائی کرکے چوری میں ملوث 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے چوری کی گئی سولر پلیٹیں برآمد کی گئیں جبکہ چوری میں استعمال ہونے والی ڈاٹسن گاڑی بھی برآمد کی گئی۔جب کہ تھانہ دوڑ میں اغواء ہونے والے 3 افراد جن میں دو بچے اور ایک اُنکی ماں شامل تھی جسکے تھانہ جام داتار کی حدود میں نامعلوم عورت کی لاش برآمد ہوئی تھی جسکا DNA میچ کرکے بلائنڈ مرڈر کیس کے کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے حل کرکے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کٹہرے میں لایا گیا۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے 30 روز کی کارکردگی رپورٹ
