BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کارروائیاں: منشیات اسمگلنگ ناکام

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کارروائیاں: منشیات اسمگلنگ ناکام، روپوش و گٹکا فروش ملزمان سمیت 7 گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر شہید بینظیر آباد پولیس کی کامیاب کاروائیاں منشیات کے اسمگلنگ اور روپوش ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار۔جام ڈاتار پولیس نے منشیات کے اسمگلنگ کے کوشش کو ناکام بنا دیا دوران گشت منڈ جمرائو روڈ پر کارروائی کرتے 4 ملزمان (عاشق علی شیخ، علی حیدر شاہ، اختیار شیخ، بلال شیخ) کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 5 بوریاں جن میں 45 کلو گرام بھنگ موجود تھا ملزمان ایک خیبر کار میں منشیات اسمگلنگ کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 44/2025 دفعہ 9(i)D CNSA درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔تھانہ دوڑ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 103/2025 دفعہ 398,104 کے مقدمے میں 2 روپوش ملزمان امیر بخش گڈاہی اور وسیم سولنگی کو گرفتار کرلیا۔دونو ملزمان کے قبضے سے ایک سپر اسٹار موٹر سائیکل،اید عدد اسلحہ 30 بور پسٹل اور بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 104/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ اور مقدمہ نمبر 105/2025 دفعہ 24/25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے۔تھانہ پنھل خان چانڈیو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد علی ملاح کو بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 36/2025 دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔اے کیٹگری منشیات فروشوں کے خلاف شہید بینظیر آباد پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع بھر میں اے کیٹگری منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 سے زائد اے کیٹگری منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے نام درج ذیل ہیں۔نادر جتوئی، کاشف عرف پپی شیخ، سنی عرف یار محمد لاکھو، عامر عرف کاجل لیغاری، افضال عرف اجو راجپوت، محمد عثمان عرف ماما قریشی، نیک محمد عرف نیکو بروہی، کاشف بروہی، نجم الدین جمالی، قیوم مری اور دیگر شامل ہیں ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور افیون برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے کہا کہ منشیات جیسی لعنت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے کیٹگری کے تمام منشیات فروشوں کی فہرست مرتب کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور کسی بھی صورت میں ایسے عناصر کو معافی نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version