BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج آفس میں ہفتہ وار اردلی روم اور چیک ڈسٹری

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج آفس میں ہفتہ وار اردلی روم اور چیک ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد*

ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج آفس میں ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کو پیش کیے۔آرڈرلی روم کے دوران جاری کردہ شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی اور ملازمان کے تحریری و زبانی جوابات کی روشنی میں سزا و جزا کے فیصلے صادر کیے گئے۔ مزید برآں، ٹرانسفر پوسٹنگ، طبی امداد اور دیگر مسائل پر بھی غور کیا گیا، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔آرڈرلی روم کے بعد ڈی آئی جی پی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کے حکم پر میرج گرانٹ، ریٹائرمنٹ گرانٹ اور فوری ریلیف کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور (SP/ADIG) شہید بینظیر آباد رینج عزیز موریو نے تینوں اضلاع کے 88 پولیس اہلکاروں میں پولیس ویلفئیر چیکس تقسیم کیے۔میرج گرانٹ: 42 کیسز ریٹائرمنٹ گرانٹ: 35 کیسز فوری ریلیف: 11 کیسز شامل ھیں اس موقع پر رینج آفس کے آفس سپریڈنٹنٹ منیر بھٹو ریڈر تنظیم حسین وگن اکاؤنٹنٹ محمد بخش رند بھی موجود تھے۔

Exit mobile version