BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سائبرکرائم کاشکار۔وجنسی ہراسانی کے کیس میں متاثرہ گیارہویں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)سائبرکرائم کاشکار۔وجنسی ہراسانی کے کیس میں متاثرہ گیارہویں جماعت کی طالبہ رابعہ اعظم نے خودسوزی کا اعلان کردیا 72 گھنٹوں میرے کیس کے ملزمان گرفتار نہ ہوۓ تو نواب شاہ پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرلوں گی آرمی چیف صاحب میں قوم کی بیٹی ہوں مجھے انصاف دلائیں رابعہ اعظم کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس ۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں علی رضا شاہ کالونی کی رہائشی گیارہویں جماعت کی طالبہ رابعہ اعظم کیجانب سے جنسی ہراسانی اور سائبرکرائم میں ملوث نامزد دو ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس کی غیر سنجیدگی پر متاثرہ طالبہ نے نواب شاہ پریس کلب میں دوسری ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ اس کے کیس میں ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرکے قرارواقعی سزا نہ دی گئی تو میں نواب شاہ پریس کلب کے سامنے خودسوزی کرلوں گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی ایس پی ۔اور ایس ایچ او وویمن پر عائد ہوگی جو کہ میرے کیس کے نامزد ملزمان کی گرفتاری میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جبکہ ہم پولیس کومتعدد بار ملزمان کی لوکیشنز پر دستیابی سے متعلق نشاندہی کرتے رہے ہیں ۔نواب شاہ پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ملزمان دندناتے پھررہے ہیں

Exit mobile version