BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)بے زبان جانور گدھے کو جان سے مارنے والے 2 ملزمان گرفتار مقدمہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)بے زبان جانور گدھے کو جان سے مارنے والے 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔شہید بینظیر آباد پولیس کا دورانِ کریک ڈاؤن 11 جرائم پیشہ افراد گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پنھل خان چانڈیو کی حدود چند روز قبل گاؤں پنھل خان چانڈیو میں واقع پیش آیا تھا زمیندار نصیر احمد خاصخیلی اور نظیر احمد خاصخیلی نے ان کے کھیتوں میں گھسنے والے گدھے کو پکڑ کر کلہاڑی سے سخت تشدد کر کے مار کر زمین میں دفنایا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم نصیر احمد خاصخیلی اور نظیر احمد خاصخیلی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 24/2025 دفعہ 201، 429 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔۔ضلع شہید بینظیر آباد کے مُختلف تھانوں کی کامیاب کارروائی جن میں تھانہ ایئر پورٹ، تھانہ تعلقہ نواب شاہ، تھانہ کھڈھر، تھانہ قاضی احمد اور تھانہ سکرنڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش منگی رند، عرس کیریو، ندیم کیریو، فاروق شاہ، عابد عرف گونگو لیلگر، علی گل مری، مختیار مہر اور انتہائی مطلوب ملزم وسیم جمالی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت انڈین گٹکا مین پڑی Z-21 اور کچی دیسی شراب سمیت بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کیئے گئے۔جب کے تعلقہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی کو روکنے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع ملنے پر کار میں سوار 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عطااللہ بروھی، عمران قائم خانی میر دوست مگسی سے ہوئی، جنکے قبضے سے کار سمیت ایک عدد رائفل بمعہ میگزین اور 2 عدد پسٹل بمعہ میگزین اور 25 عدد گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version