BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد حسان ظفر کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد حسان ظفر کی زیر صدارت ضلع میں 23 مارچ قرار داد پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں ایک اجلاس آج ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان ظفر نے کہا کہ 23 مارچ کو سالانہ یوم قرارداد پاکستان قومی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا تا کہ نسل نو قیام پاکستان کی خاطر پیش کی گئی قربانیوں سے روشناس ہو سکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ جدوجہد آزادی اور قرارداد پاکستان کے حوالے سے تمام اسکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ، میونسپل اور ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 23 مارچ کو ضلعے کے تمام شہروں میں خصوصی صفائی مہم کے لیے پیشگی انتظام کیے جائیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کے موقع پر شجرکاری کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں اجلاس میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پیپلز میڈیکل کالج ہاسپیٹل ڈاکٹر یار علی جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اللہ ڈاہری، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت محمد رمضان چنہ کے علاوہ پولیس، تعلیم، صحت، سوشل ویلفئیر سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version