BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس بی اے رینج پولیس کی دو ماہ کارکردگی رپورٹ جاری شہید

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس بی اے رینج پولیس کی دو ماہ کارکردگی رپورٹ جاری شہید بینظیر آباد: ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی ہدایات پر گزشتہ دو ماہ (11 اگست تا 07 اکتوبر 2025ء) کے دوران پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رینج بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 1593 مقدمات درج ہوئے، 3591 افراد کی تفتیش جبکہ 1718 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انکاؤنٹرز رپورٹ کے مطابق پولیس نے دورانِ کارروائی 36 انکاؤنٹرز میں 38 گرفتاریاں کیں، جن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 29 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے اشتہاری و مفرور ملزمان رینج پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 39 اشتہاری مجرم اور 462 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔منشیات کی برآمدگی منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 280 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 342 ملزمان گرفتار ہوئے۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 183 کلو 923 گرام چرس، 3458 لیٹر لوکل شراب، 27 پاواس، 92 پنٹس، 249 بوتلیں، 1.045 گرام آئس، 139.25 کلو بھنگ اور 2.16 گرام افیون برآمد کی گٹکا، ماواہ و مین پوری کے خلاف کارروائیاں گٹکا ماواہ و مین پوری کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 188 مقدمات درج کیے گئے، 237 افراد گرفتار ہوئے جبکہ 602.054 کلوگرام گٹکا ماواہ مین پوری، 34 لاکھ 30 ہزار 700 روپے مالیت کی پراپرٹی اور 16 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ناجائز اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 173 مقدمات درج ہوئے اور 172 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ برآمد شدہ اسلحے میں 8 شاٹ گنز، 1 رائفل، 161 پستول، 3 ریوالورز، 2 کاربائنز، 411 راؤنڈز گولہ بارود اور 33 کارتوس شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے کہا کہ رینج پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرمِ عمل ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ رینج میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

Exit mobile version