BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر شہید بینظیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05 ملزمان گرفتار منشیات اور غیر قانونی اسلحہ اور چوری شدہ بیٹری برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی دوران گشت کاروائی 02 ملزم شیراز علی اور اسد علی متی کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف سندھ آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیادوسری جانب تھانہ جمال شاھ پولیس کاروائی کرتے ہوئے گاؤں حاجی دین محمد زرداری میں موجود جاز کمپنی کے ٹاور سے ملزم عامر لاشاری اور 3 نامعلوم ملزمان نے 3 عدد بیٹری چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جمال شاھ پولیس ٹیکنیکل بیس پر کاروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم عامر لاشاری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ بیٹری برآمد کرلی تھانہ 60 میل پولیس کی کاروائی ملزم گلاب خان سیٹھار کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد دیسی پستول اور کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف سندھ آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاتھانہ سکرنڈ پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم عبدالمقیم جلالانی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 1120 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاتھانہ قاضی احمد کے ایس ایچ او اپنے ٹیم کے ہمراہ مخفی اطلاع ملنے پر گاؤں شیر علی کھوسہ میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر دیسی شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کرلیاجبکہ شراب کی بھٹی کے مالکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے تیار شراب 2040 لیٹر کچہ شراب اور سامان اپنی تحویل میں لے کر پولیس اسٹیشن قاضی احمد پر منتقل کردیا جہاں بھٹی مالکان دادن کھوسو، ممتاز کھوسو، لطیف کھوسو، شریف کھوسی ، شیر علی ،امہد علی، غلام مرتضی ،اور علی رضا کھوسو کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔دوسری جانب ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری و ساری۔چوری شدا G3 رائفل، موبائل فونز اور بھاری تعداد میں منشیات برآمد کر لی گئ تھانہ سکرنڈ پولیس نے کارروائی کرکے کچھ روز قبل چوری شدا G3 رائفل برآمد کرکے اصل مالک خادم حسین رند کے حوالے کردی جس پر اصل مالک نے پولیس کی بھترین کارروائی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دی۔دوسری جانب تھانہ اے سیکشن پولیس کی 2 بڑی کامیاب کارروائیاں،ھانہ اے سیکشن پولیس نے دورانِ پولیس مقابلہ میں 2 عادی مجرم آصف مگسی اور شھبان متّی کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 2 عدد پسٹل بمعہ میگزین برآمد کی گئیں۔اے سیکشن پولیس کی دوسری کارروائی میں ایس ایچ او اے سیکشن کی کارروائی کُچھ روز قبل چوری شدا I-Phone موبائل برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی جسکے بعد اصل مالک جمیل وڑائچ کی جانب سے اظہارِ تشکر اور پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جب کے تھانہ ایئر پورٹ کے ایس ایچ او نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ندیم احمد کھوسو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید بہتر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

Exit mobile version