BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے خصوصی ہدائت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے خصوصی ہدائت پر شہید بینظیر آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران بھاری تعداد میں منشیات برآمد کر کے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 02 ملزم جھانزیب پٹان اور ہمیر احمد کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیادوسری جانب ایس ایچ او تھانہ باندی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر ھنگورو کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بھاری تعداد میں مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاایس ایچ او تھانہ سکرنڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزم میر محمد رند اور پون کمار کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیئے گئےایس ایچ او تھانہ پنھل خان چانڈیو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم نظر محمد انڑ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 40 پیکٹ مضر صحت گٹکا سوپاری برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیاایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا کہنا ہے کے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشان کے خلاف مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version