نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مفرور ملزمان اور منشیات فروشوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ جمال شاہ پولیس کی کارروائی قتل کے مقدمہ نمبر 14/2025 بجرم دفعہ 302, 337Hii, 158, 147 PPC میں مفرور ملزمان مسکین شاہ عباسی، عالم شاہ، راشد شاہ، بلاول شاہ اور اشرف شاہ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ان کے قبضے سے دو عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی دوران گشت منشیات فروش ملزم آصف علی راجپوت کو زیڈ اکیس گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 4/8 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان نجف عرف کیپسول، محمد اویس کھوکھر اور نوید عباسی کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد ہوئی۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 139/140/2025 سندھ گٹکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھانہ سکرنڈ پولیس کی کارروائی منشیات فروش ملزم احسان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1270 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 261/2025 بجرم دفعہ 9(1)C3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تھانہ کڈھر پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کار کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سفید کرولا (ماڈل 2012، جعلی نمبر پلیٹ BSZ-753) کی تلاشی لی تو 50 پیکٹ صفینا گٹکا برآمد ہوئے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ پر مقدمہ نمبر 101/2025 بجرم دفعہ 4/5/8 SGMA 2019 نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ تعلقہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان راشد علی رند اور غلام حیدر بھٹ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا شہید بینظیر آباد پولیس کا مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون شکن عناصر کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے اور انہیں قانون کے تحت سخت سزا دی جائے گی۔*
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع
