BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی خصوصی ہدایت پر شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا جا رہا ہے۔ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران اور تمام تھانوں کی نفری، آر آر ایف موٹر سائیکل فائٹرز اور ڈی آئی بی کے اہلکار بھی جنرل ہولڈ اپ میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران ایس او پیز کے مطابق سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ٹینیڈ مررز، بلیو لائٹس، فینسی نمبر پلیٹس، انڈر ایج ڈرائیورز اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ اور بغیر سلینسر والے موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔موقع پر تلاش ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کے فنگر پرنٹس لے کر انہیں فوری طور پر چیک کیا جا رہا ہے، تاکہ کرائم ریکارڈ رکھنے والوں کی شناخت ہو سکے۔مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ باندی کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد، ساتھی فرارگرفتار ڈاکو حالیہ وارداتوں میں ملوث تھاگرفتار ڈاکو کے قبضے سے پسٹل میگزین اور گولیاں برآمدگرفتار زخمی ڈاکو کو علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیاگرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عاشق عرف احسان چانڈیو سکنہ سرہاڑی ضلع سانگھڑ کے نام سے ہوئی ملزم کا کرمنل رکارڈ Crime No 83/2025 U/S 324,353,398,401 PPC PS BandiCrime No 84/2025 U/S 23A SAA PS Bandhiملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ مُختلف اضلاع سے لیا جا رہا ہے

Exit mobile version