نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیرِ صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس کے متعدد افسران کو ان کی خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں ترقی پانے کے بعد بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر 9 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے بیج لگائے گئے اور 9 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے بیج لگائے گئے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ترقی پانے کے بعد بیج سرمنی پر تمام افسران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی دراصل کارکردگی اور ذمہ داریوں میں اضافے کا نام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے ہر افسر پر لازم ہے کہ وہ اپنے فرائض کو ایمانداری، فرض شناسی اور دیانتداری کے ساتھ ادا کرے تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے۔ تقریب میں اے ایس پی سید حیدر علی، ڈی ایس پی صدر اختر حسین سومرو ، ڈی ایس پی دوڑ حبیب الرحمن لاشاری اور ڈی ایس پی دولت پور جاوید عالم ہالو ارباب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے افسران کو بیج لگائے اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آفیس شہید بینظیر آباد میں ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں اے ایس پی سید حیدر علی، پی ڈی ایس پی تمام سب ڈویژن کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ہیڈ محرران اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کے تمام ایس ایچ اوز قتل کے مقدمات میں ملوث روپوش اشتہاری ملزمان، خطرناک ایکٹو کرمنلز اور لسٹڈ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کریں۔ ایک ہفتے کے اندر اندر روپوش اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ تفتیشی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ گرفتار ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت کے روبرو پیش کیا جاسکے۔ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع کو جرائم سے پاک اور پرامن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے اے ایس پی سید حیدر علی، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی اور جو بھی بہترین کارکردگی دکھائے گا اسے اعزاز و انعام سے نوازا جائے گا۔ دوسری جانب تھانہ بی سیکشن پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں دو مختلف چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران 5 ملزمان جاوید سولنگی . سجاد علی سولنگی.راشد رضوان سولنگی. محمد اعظم سولنگی گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 8 کلو 750 گرام چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 233/234/2025 بجرم دفعہ 9(1) سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھانہ دوڑ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 3 ملزمان نور عرف عزیزالرحمٰن بروہی.شہزاد عرف طوطہ چانڈیو. ارشاد چانڈیوگرفتار انکے قبضے سے بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری برآمد گرفتار ملزمان تینوں ملزمان کے قبضے سے بھاری بھاری تعداد میں زیڈ اکیس گٹکا سوپاری برآمد کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی زیرِ صدارت
