BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری۔ کارروائیوں کے دوران متعدد سنگین مقدمات اور منشیات فروشی ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ اے سیکشن پولیس نے ملزم زبیر آرائیں اور شہزاد کھوکھر کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 7 بوتل وسکی شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ قاضی احمد پولیس کی تین مختلف کارروائیاں: پہلی کارروائی میں مفرور ملزم مومن سولنگی کو گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 157/2025، دفعہ 392 پی پی سی درج تھا۔ دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 117/2025، دفعات 398، 399، 402 پی پی سی میں میں ملوث ملزم ریاض خاصخیلی کو گرفتار کیا گیا۔ تیسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم غفور جتوئی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ گپچانی پولیس کی کارروائی ملزم گل فام حسین گپچانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 پیکٹ Z-21 گٹکا سوپاری برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 32/2025، دفعہ 4/8 S.M.G ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تھانہ تعلقہ پولیس کی کاروائی اسنیپ چیکنگ کے دوران 14 وہیلر ٹریلر نمبر JW-5824 کوکو مشتبہ جان کر روکا۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 452 کارٹن جعلی سگریٹ برآمد کیے گئے۔ پولیس نے موقع پر موجود دونوں ملزمان محمد رضوان ولد محمد رمضان آرائیں اور محمد عاقب ولد محمد رمضان آرائیں کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 71/2025، دفعات 419، 420 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Exit mobile version