BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری 29 اپریل 2025 کو نوابشاھ میں کلٹس کار کی چوری کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی جسکے بعد پولیس نے ضلع بھر میں بروقت ناکہ بندی کرلی ملزمان کار کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جن کے گرفتاری کے لیئے ایس ایچ او اے سیکشن کو ٹاسک دیا گیا تھا ایس ایچ او اے سیکشن نے ٹیکنیکل بیس پر چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کی شناخت صابر حسین اور سنا اللہ لوھار سکنہ جیکب آباد کے نام سے ہوئے اے سیکشن پولیس کی دوسری کارروائی میں ملزم گل حسن مگسی کو دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیاتھانہ کڈھر پولیس نے دوران واردات شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل 125 برآمد کرکے اصل مالک رضوان علی جمالی کے حوالے کردیا دوسری کاروائی میں منشیات فروش ملزم نجم دید جمالی کو بھاری تعداد میں گٹکا سوپاری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او کی دو کامیاب کاروائیان دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم مقیم جلالانی کو 1120 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاتھانہ سکرنڈ پولیس کی دوسری کاروائی میں منشیات فروش ملزم اصغر علی جمالی کو بھاری تعداد میں مضر صحت Z-21 گٹکا مین پڑی سمیت گرفتار کرلیا دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر دیئے گئے۔تھانہ جمال شاھ پولیس کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ بینس برآمد کرکے اصل مالک شاھنواز کیریو کے حوالے کردیا

Exit mobile version