BBC Urdu TV

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)آل سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع شہید بینظیر آباد

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)آل سندھ پیرا ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع شہید بینظیر آباد کی نئی منتخب باڈی کی حلفِ وفاداری کی پروقار تقریب نوابشاہ کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر محمد سالم زرداری، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈائریکٹر جنرل پولٹری ڈاکٹر منور راجپوت، پروجیکٹ ڈائریکٹر سید افتخار شاہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں افسران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ سپوا سندھ کے صدر ڈاکٹر خادم نبی کھوسو، سینئر نائب صدر امیر علی گاڈھی, جنرل سیکریٹری غلام مہدی ویسر, ڈاکٹر اعجاز لغاری اور ڈاکٹر طارق نورانی کی موجودگی میں نئی منتخب عہدیداران سے حلفِ وفاداری لیا گیا۔تقریب کی میزبانی ڈاکٹر خادم نبی کھوسو نے کی، جبکہ مہمانوں کو روایتی سندھی ٹوپیاں، لونگیاں اور اجرکیں پیش کی گئیں۔اس موقع پر محمد سالم زرداری، ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو، ڈاکٹر منور راجپوت، شیر باز مری، کاشف نورانی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹاک محکمہ کے ملازمین ہر موسم اور ہر حالت میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں سرگرم رہتے ہیں۔بارش ہو یا سیلاب، یہ عملہ ہمیشہ کسانوں اور مال مویشی رکھنے والے افراد کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک محکمہ براہِ راست عوام سے منسلک ہے، لہٰذا عملے کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں۔ محکمے کی کارکردگی اس وقت مزید بہتر ہوسکتی ہے جب فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کو جدید سہولیات، تربیت اور آلات سے آراستہ کیا جائے۔آخر میں نئی منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شرکاء کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔

Exit mobile version