نوابشاہ (رپورٹ.انورعادل خانزادہ)شہیدبینظیرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور بگھیو ، جنرل سیکرٹری امتیاز کیریو اور خزانچی غلام نبی بھنبھرو کی قیادت میں میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے اور پیکا ایکٹ کے خلاف شیراز چوک نواب شاہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد لالا اسد پٹھان کی ہدایت پر احتجاج کررہے ہیں صحافی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہ دینا زیادتی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے میڈیا ورکرز کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، پیکا ایکٹ صرف صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے بنایا گیا ہے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کی گرفتاریاں افسوسناک عمل ہے گرفتار صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں مظاہرین نے میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا کرنے اور پیکا ایکٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر تحریک چلائی جائے گی اس موقع پر سينئير صحافی رضوان تھیبو ، اسد بخاری ، محمد افضل راجپوت، ابو عامر لاکو، محمد طفيل بھنبھرو، پی ٹی آئی ٽي رہنما ايڈوکیٹ قاضی نديم، اسدلله ملاح اور دیگر موجود تھے
نوابشاہ (رپورٹ.انورعادل خانزادہ)شہیدبینظیرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور بگھیو
