BBC Urdu TV

نوابشاہ (بیورورپورٹ)پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری ریلویز اسلام آباد کو نوٹس

نوابشاہ (بیورورپورٹ)پاکستان انفارمیشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری ریلویز اسلام آباد کو نوٹس ارسال،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی دینے میں تاخیر پر وضاحت طلب،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ کو تمام تفصیلات 08مئی تک دینے کے

احکامات،تفصیلات کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن اسلام آباد نے سماجی رہنما انور عادل خانزادہ کی شکایت پر سیکریٹری ریلویز اسلام آباد کو نوٹس ارسال کرکے 08مئی تک پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی دینے میں تاخیر پر وضاحت طلب کرلی ہے اور سیکریٹری ریلویز کو احکامات دیئے ہیں کہ سماجی رہنما انور عادل خانزادہ کو اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کی جائیں،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی جاری کرنے کے لئے تاخیر کی جارہی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر اور اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ کی جانب سے روز نئے بہانے کئے جارہے ہیں،اور پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے ریلوے اراضی پر عوامی مفاد اور ماحول کی بہتری کے لئے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال کے لیے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کوتمام کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک این او سی نہیں دی گئی ہے،متعدد بار ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر اور اسٹنٹ ایگزیکٹر انجینئر ریلویز نوابشاہ نے این او سی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر این اوسی جاری کرنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،سماجی رہنمانے بتایا کہ 10/01/2025کو ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے (Formal Request) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھر کو ارسال کی گئی،مگر چار ماہ گزرجانے کے باوجود اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے05/07/2023کوتعلقہ مونسپل آفیسر دوڑ کولیٹر نمبر473-W/Park/Daur ارسال کرکے ماحول کی بہتری اور عوامی بھلائی کے لئے پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو05/sft روپے کے ریٹ پراین او سی دینے پررضامندی ظاہر کی گئی اور06/01/2025 کوAENریلویز نوابشاہ نے ٹاؤن کمیٹی آفیسر اور رینیو عملے کے ہمراہ تقریباً 06-ایکڑ کے مجوزہ پارک کی جگہ کا مشترکہ طور پردورہ کیا،اور ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے پبلک پارک کے قیام اور اسکی دیکھ بھال کے لئے لیز چارجز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی،07/01/2025کو اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پاکستان ریلویز نوابشاہ مقصود احمد لاڑک کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر کو ایک لیٹر ارسال کیا گیا جس میں سول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باضابطہ درخواست (Formal Request)موصول نہ ہونے کا بتایا گیا،اور کہا گیا کہ باضابطہ درخواست (Formal Request)موصول ہوتے ہی این او سی کے اجراء کی کاروائی شروع کی جائے گی،مگر چار ماہ گزرجانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی،پبلک پارک کے قیام سے نہ صرف ماحول کی بہتری ہوگی بلکہ ریلوے اسٹیشن اور علاقہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور برسات میں ریلوے ٹریک کو نقصان بھی نہیں ہوگا،پبلک پارک کے مقام پر گندگی کچرے اور گندا پانی کئی ماہ سے جمع ہے اور برسات میں یہ علاقہ مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے اور کئی ماہ تک پانی کھڑا رہتا ہے ریلوے ٹریک نزدیک ہونے کے سبب ریلوے ٹریک بھی ڈوب جاتا ہے،جسکی وجہ سے ریلوے ٹریک کو نقصان ہوتا ہے اس علاقے میں ریلوے اراضی پر بھی قبضے کئے جارہے ہیں پبلک پارک کے قیام سے نہ صرف ریلوے اراضی قبضے سے محفوظ رہے گی اور ریلوے ٹریک بھی محفوظ رہے گا،سماجی رہنما نے بتایا سندہ بھر میں دوڑ ریلوے اسٹیشن وہ واحد اسٹیشن ہے جہاں پر ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے عوامی سہولت کے لئے کام کرائے گئے ہیں،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے لاکھوں روپے خرچ کرکے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مٹی ڈلوائی گئی ہے تاکہ شدید برسات میں ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریک محفوظ رہے،جبکہ پلیٹ فارم پر فلٹر پلانٹ،درخت،مسافروں کے بیٹھنے کے لئے بینچیں اور لائیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پلیٹ فارم پر صفائی کے لئے عملہ مقرر کیا گیا،سماجی رہنما انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ پاکستان ریلوے اور عوامی مفاد میں ہونے کے باوجود پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی دینے میں تاخیر کی جارہی ہے

Exit mobile version