BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ.انور عادل خانزادہ) ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کی

نوابشاہ(رپورٹ.انور عادل خانزادہ) ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ محرم الحرام کے حوالے سے اداروں کو صفائی، صحت اور روشنی کے بہتر انتظامات کی ہدایات۔ محرم الحرام کے حوالے سے امن و امان، سہولیات اور انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دوڑ محمد ذاکر کاکڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت، حیسکو انتظامیہ، شارپ لنک سروس اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی، پانی کی فراہمی، لائٹنگ، سڑکوں اور ایمبولینس سروس سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شارپ لنک سروس کے افسران کو واضح طور پر ہدایت کی کہ وہ جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کریں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈورا ایک پرامن شہر ہے، جہاں تمام شہری بھائی چارے سے مل جل کر رہتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ عزاداروں کے لیے فوری علاج، ایمبولینس سروس اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ حیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم کے دوران لوڈ شیڈنگ پر مکمل کنٹرول رکھا جائے تاکہ مذہبی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔ اجلاس میں ٹاؤن آفیسر لئیق حسن زرداری، وائس چیئرمین حاجی ابرار حسین گورچانی، کونسلر مولانا ضمیر حسین وسانو، غلام سرور شیخ، حاجی محمد عرس لاشاری، حاجی اکرم بلوچ، قاری شاکر حسین قاسمی، مولانا محمود احمد کورائی، قاری عبدالواحد اعوان، مولانا ارشد سعید سعید، مولانا سعید صدیقی، قاری عبدالواحد اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔ سجاد حسین واسوانو، سید اخلاق حسین شاہ، پی پی ایچ آئی انچارج سید رمضان شاہ، حیسکو سب ڈویژن آفیسر نسیم اقبال آرائیں، انجینئر ثناء اللہ جونیجو، ذیشان علی مری راجہ حسین ڈیٹھو اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ماتمی جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی تقریبات کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور شہر کا امن و امان برقرار رکھا جائے۔

Exit mobile version