BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانز ادہ) ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا دورہ ڈسٹرکٹ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانز ادہ) ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا دورہ ڈسٹرکٹ سانگھڑ .سانگھڑ ماڈل تھانے کا افتتاح .حال ہی میں آئی جی پی سندھ کی کاوشوں سے سانگھڑ ماڈل تھانے کا کام مکمل کیا گیا ہے ۔معززہن شہر، سماجی، سیاسی شخصیات، سرکاری، افسران و میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات۔ تفصیلات کےڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیر آباد کیپٹن (ر) پرویز احمد چانڈیو نے سانگھڑ میں ماڈل تھانے کا افتتاح کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پرویز احمد چانڈیو نے سانگھڑ میں جدید سہولیات سے آراستہ ” ماًڈل تھانہ ” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو، ڈی ایس پی سانگھڑلونگ خان شر, معززہن شہر، سماجی، سیاسی شخصیات، سرکاری، افسران و میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماڈل تھانہ عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت، جدید پولیسنگ اصولوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے جس میں استقبالیہ ڈیسک، ویٹنگ ایریا، خواتین و بچوں کے لیے علیحدہ ڈیسک، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم، IT لیب،اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا کہنا تھا کہ ماڈل تھانوں کا قیام پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینے، انصاف کی فوری فراہمی اور جدید پولیسنگ کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ہے کہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں اور تھانے کو اپنا سمجھ کر آئیں ۔ انہوں نے تھانے میں تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ خوش اخلاقی، انصاف پسندی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں ۔ آخر میں ڈی آئی جی پی شہید بینظر آباد نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور اس جیسے اقدامات سے شہریوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Exit mobile version