BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیرآباد کی جانب سے ہفتے کی شام پیپلز سیکریٹریٹ کے سبزہ زار پر برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری جاوید نایاب لغاری ،ضلعی صدر سالم زرداری ،جنرل سیکریٹری سید علی حیدر شاہ ،اطلاعات سیکرٹری راشد چانڈیو،لالا ارشد خاصخیلی ،ڈاکٹر عطاء اللہ بروہی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے 18 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا تقریب کے اختتام پر شہداء کے لئے دعا کی گئی جاوید نایاب لغاری ،سالم زرداری ،سید علی حیدر شاہ ،راشد چانڈیو ،میئر قاضی رشید بھٹی ،ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ،ضلع کونسل کے چیئرمین علی اکبرجمالی ،وائس چیئرمین عبدالرسول بروہی،سٹی صدر خان بہادر بھٹی ،جنرل سیکرٹری سید عاطف زیدی ، عظیم مغل،اختر حسین رند ،ڈاکٹر عطاء اللہ بروہی ،منظور گجر،ماما اسد زرداری ،مہر افشاں میمن،نرگس ٹانوری,عبدالنبی جمالی ،شیرباز مری،معراج گوپانگ،سمیت دیگر عہدیداروں و کارکنوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کیں

Exit mobile version