BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظاماني کی جانب سے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظاماني کی جانب سے ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر عابد لاشاری کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ تمغۂ امتیاز کے لئے نامزد ہونے اور محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری (DEPD) کے سابق ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر سماجی بہبود اور معذور افراد کی شمولیت کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا گیا اور تعریفی شیلڈز بھی دیں گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عابد لاشاری اور غلام مرتضیٰ چنڑ کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عابد لاشاری سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لئے نامز ہوئے ہیں جو ضلع شہید بینظیرآباد کے لیے باعث فخر ہے انہوں نے مزید کہا کہ غلام مرتضیٰ چنڑ نے ہمیشہ اسپیشل افراد کے محکمہ میں اسپشیل بچوں کے بہبود اور ادارے کے لیے بہتر کام کیا ہے جو قابل ستائش ہے اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سماجی کارکنان اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی اور دونوں ممتاز شخصیات کی خدمات اور کارناموں کو سراہا۔

Exit mobile version