نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ صحت شہید بینظیر آباد کی مبینہ نااہلی اور کرپشن،ضلع شہید بینظیر آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ،دوڑ میں ایک شخص فوت متعدد اسپتال داخل،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے ضلع بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں،اور صرف کاغذی کاروائی کرکے جھوٹے بل بنائے جارہے ہیں،اور اقدامات صرف اجلاسوں اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں،جسکی وجہ سے ضلع بھر میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے،ڈینگی کے سبب دوڑ کا رہائیشی نور حسین خانزادہ فوت ہوگیا،جبکہ علی حسین واسوانہ اور غلام رسول رندڈینگی کے سبب اسپتال میں زیر علاج ہیں،ضلع بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لئے موثر اسپرے نہیں کیا جارہا ہے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ صحت شہید بینظیر آباد کی مبینہ نااہلی اور کرپشن،ضلع شہید
