BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں منشیات فروشی عروج پر،پولیس بے بس

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد میں منشیات فروشی عروج پر،پولیس بے بس،تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے،اور پولیس منشیات کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے،نوابشاہ شہر میں کم سن بچے بھی منشیات فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،اور پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہیں،نوابشاہ شہر کے علاقے لائن پار مکرانی محلہ،قاضی احمد موڑ اور تاج کالونی سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے،نوابشاہ میں اس وقت مین پوری،Z-21،عاداب،گٹکا اور ماوے کی فروخت زوروں پر ہے،قاضی احمد موڑ بچھیری روڈ اسٹاپ کے قریب اور تاج کالونی میں کم سن بچے بھی مین پوری،Z-21،عاداب،گٹکا اور ماوے کی فروخت کرتے نظر آتے ہیں،ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،دوڑ شہر میں بھی جا بجا مین پوری،Z-21،عاداب،گٹکا اور ماوے کی فروخت جاری ہے،شہر کے ایک بڑے ڈیلر نے ٹھیکے پر کام چھوٹے ڈیلر کو دے دیا ہے،شہر کے ریلوے پھاٹک،رضاآباد،ریلوے مسجد کے قریب،نوابشاہ موڑ،باندھی روڈ،مورو روڈاور دیگر علاقوں میں کیبن رکھ کر گٹکا ماوہ،مین پری،Z-21،عاداب سرعام فروخت کی جارہی ہے،دوڑ شہر میں منشیات کی فروخت دیدہ دلیری سے کی جارہی ہے،بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آبادشبیر احمد سیٹھار کی جانب سے منشیات کی فروخت کی روک تھام کے لئے اے ایس پی سید حیدر علی کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہی ہے،ذرائع کے مطابق پولیس،سی آئی اے،اسپیشل برانچ،ڈی آئی بی سمیت دیگر ادارے ہر ماہ منتھلی وصول کررہے ہیں،عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version