BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سیپکو کی مبینہ نااہلی،سات سال گزرجانے کے باوجود تھاروشاہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سیپکو کی مبینہ نااہلی،سات سال گزرجانے کے باوجود تھاروشاہ کا منظور شدہ نیا فیڈرسامان کی عدم فراہمی کے سبب فعال نہیں ہوسکا، موجودہ ایک فیڈر پر لوڈ زیادہ ہونے سبب فیڈر ٹرپ ہونا معمول بن گیا،شہریوں کو پریشانی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق تھاروشاہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور موجودہ ایک فیڈر پر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے نئے فیڈر کو منظور کرکے سیپکو سب ڈویژن تھاروشاہ کے نئے منظور شدہ11KV فیڈرکے سامان کی فراہمی کے لئے منیجر میٹریل منیجمنٹ(MMM) سیپکو سکھر کی جانب سے 07/03/2018 کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سیپکو(WAPDA)لاڑکانہ کوریلیز آرڈر نمبر17/03جاری کرکے سامان کی فراہمی کے احکامات دیئے گئے تھے مگر تھاروشاہ سب ڈویژن کے نئے منظور شدہ فیڈر کے لئے سامان (میٹریل)فراہم نہیں کیا گیا،اور ریلیز آرڈر کی مدت بھی ختم ہوگئی،اور سات سال گزرجانے کے باوجودتھاروشاہ سب ڈویژن کے منظور شدہ فیڈر کے لئے سامان(میٹریل)کی فراہمی کے لئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،اس وقت تھاروشاہ سب ڈویژن کا فیڈر 400 ایمپلائر پر چل رہا ہے،اور کسی بھی وقت لوڈ بڑھ جانے کی صورت میں کوئی مسئلہ اور پریشانی کی صورتحال ہوسکتی ہے،اس وقت تھاروشاہ سب ڈویژن میں دو فیڈر کی اشد ضرورت ہے،ایک فیڈر کے سبب آئے روز پریشانی کا سامنا ہوتا ہے،تھاروشاہ کے سماجی کارکن محمد اسلم خانزادہ عرف بابو فوجی نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں تحریری شکایت سیکریٹری انرجی پاور ڈویژن اسلام آباد، چیف ایگزیکٹوآفیسرسیپکو سکھر،منیجر میٹریل منیجمنٹ(MMM) سیپکو سکھر کو اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سیپکو(WAPDA)لاڑکانہ کو ارسال کی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھاروشاہ سب ڈویژن میں منظور شدہ نئے فیڈر کے سامان(میٹریل)کی فراہمی کے لئے نیا ریلیز آرڈر جاری کرنے کے لئے کاروائی کی جائے،تاکہ دوسرا نیا فیڈر فعال ہوسکے

Exit mobile version