BBC Urdu TV

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)تحصیل دوڑ میں SPHFاور SAFCOکا آفیسر ظاہر کرکے سادہ لوح

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)تحصیل دوڑ میں SPHFاور SAFCOکا آفیسر ظاہر کرکے سادہ لوح افراد کولوٹنے کا سلسلہ جاری۔ حضور بخش ڈاہری نے گھروں کی تعمیر کی آنیوالی رقم کی لسٹ حاصل کرلی،غریب متاثرین کو لوٹنے میں مصروف،SPHFاور سافکو کا کاروائی سے گریز،تفصیلات کے مطابق تحصیل دوڑ میں بارش اور سیلاب متاثرین کے لئے گھر وں کی تعمیر کے مرحلے کو آسان بنانے کے بجائے مذید دشوار کردیا گیا ہے،SPHFکی جانب سے متاثرین کی پہلی قسط کی رقم 75000 روپے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ کھول کر ارسال کی جاتی ہے،یہاں سے ہی غریب متاثرین کو لوٹنے کے سلسلے کا آغاز ہوجاتا ہے،حضور بخش ڈاہری نامی شخص جوکہ خود کوSPHFاور SAFCOکا آفیسر ظاہر کرتا ہے،کسی طریقے سے یہ فہرست حاصل کرکے متاثرین سے رابطہ کرتا ہے،اور انہیں تمام رقم دلانے کا جھانسہ دے کر سودے بازی کرتا ہے،اس میں بینک ملازمین کا بھی حصہ رکھا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق حضور بخش ڈاہری گھر کی تعمیر کے لئے ڈی پی سی کرانے والے متاثرہ شخص سے ڈی پی سی کی منظوری کے لئے پانچ ہزار روپے وصول کرتا ہے،اور گھر کی تعمیر نہ کرنے والے افراد سے ہر آنیوالی قسط کی نصف رقم وصول کی جاتی ہے،اور اس نے سافکو کے بعض انجینئر سے بھی ملی بھگت کررکھی ہے،جبکہ غریب افراد کے لئے آنیوالے سولر سامان کی فراہمی کے لئے بھی بھاری نذرانہ وصول کررہا ہے،ذرائع کے مطابق سافکو کے بعض انجینئر نے اسے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،جسکے سبب یہ سافکو آفس میں بھی بیٹھا نظر آتا ہے،ذرائع کے مطابق حضور بخش ڈاہری کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایت کے باوجود SPHFاور SAFCOکی جانب سے اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے

Exit mobile version