نوابشاہ(بیورورپورٹ)نوابشاہ کے نواحی شہر دوڑ میں ایس ایچ او نے ایس ایس پی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،بھتے کے عوض منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی،شہر م
منشیات،گٹکا،ماوا،مین پوری اور Z-21کی کھلے عام فروخت،نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے،اور اس سلسلے میں ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے،مگر دوڑ پولیس کے ایس ایچ او نے ایس ایس پی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے،اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے کھلی چھوٹ دے دی ہے،اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات،گٹکا،ماوا،مین پوری اور Z-21کی کھلے عام فروخت جاری ہے،جسکی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن ہورہی ہے،ذرائع کے مطابق شہر کے علاقے ریلوے مسجد کے قریب Z-21کے ڈیلر کے خلاف پولیس نے کبھی کوئی کاروائی نہیں کی ہے،جبکہ منشیات کی فروخت سے توبہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے کیس درج کرکے پولیس اپنی کاکردگی ظاہر کرہی ہے،شہر کے سماجی حلقوں نے آئی جی پولیس سندہ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
