نوابشاہ(بیورورپورٹ)قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سے پوائنٹس بس سروس شروع نہ کرنے کے خلاف سماجی رہنما کی جانب سے اعلٰی حکام کو لیٹر ارسال،جلد از جلد پوائنٹس بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے صدر انور عادل خانزادہ نے وائیس چانسلر قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ،صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ،سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو لیٹر ارسال کئے ہیں،جن میں پوائنٹس بس سروس نہ ہونے کے سبب طلبو و طالبات کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے،انور عادل خانزادہ نے بتایا کہ قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈٹیکنالوجی نوابشاہ کی انتظامیہ کی جانب سے دوڑ،باندھی اور بچھیری کے مابین پوائنٹس بس سروس کی سہولت میسر نہ کرنے کے سبب ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے،اور طلبہ و طالبات کے لئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار ہوگیا ہے،،اور یونیورسٹی انتظامیہ ان شہروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے،اور پوائنٹس بسوں کی سہولت کی فراہمی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے،جسکی وجہ سے طلبہ و طالبات کو نہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اضافی اخراجات اور وقت کے ضیاع کا بھی سامنا ہے،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی اس جانب توجہ دینے کو تیار نہیں ہے،انور عادل خانزادہ نے نے صدر مملکت آصف علی زرداری،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،رکن قومی اسمبلی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری،پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپر اورصوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہوسے مطالبہ کیا ہے کہ قائد عوام یونیورسٹی کی پوائنٹس بس سروس شروع کرائی جائے
نوابشاہ(بیورورپورٹ)قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کی جانب سے پوائنٹس بس سروس شروع نہ
